کاپی ہو گیا ✓
غزل

یہ چاند اتنا نڈھال کیوں ہے، یہ سوچتا ہوں

از: کشمیری لال ذاکر

42 بار دیکھا گیا
شیئر کریں

یہ چاند اتنا نڈھال کیوں ہے، یہ سوچتا ہوں
یہ چاندنی کو زوال کیوں ہے، یہ سوچتا ہوں

مجھے تو اس کا ملال تھا، وہ جدا ہوا تھا
اسے بھی اس کا ملال کیوں ہے، یہ سوچتا ہوں

اگر جدائی کی لذتیں ہی عزیز تر ہیں
تو مجھ کو فکرِ وصال کیوں ہے، یہ سوچتا ہوں

مرے فسانے عوام کو بھی پسند کیوں ہیں
ترے کرم کا کمال کیوں ہے، یہ سوچتا ہوں

اگر محبت میں سارے رشتوں کی عظمتیں ہیں
تو دشمنی کا سوال کیوں ہے، یہ سوچتا ہوں

کشمیری لال ذاکر
کشمیری لال ذاکر
پروفائل دیکھیں →

کشمیری لال ذاکر (1919–2016): ایک جدید اردو شاعر اور ناول نگار، ذاکر کے کاموں میں سماجی انصاف اور انسانی حقوق کے موضوعات پر گہرائی سے روشنی ڈالی گئی ہے۔