کاپی ہو گیا ✓
غزل

آ گئی یاد شام ڈھلتے ہی

از: منیر نیازی

43 بار دیکھا گیا
شیئر کریں

آ گئی یاد شام ڈھلتے ہی
بجھ گیا دل چراغ جلتے ہی

کھل گئے شہرِ غم کے دروازے
اک ذرا سی ہوا کے چلتے ہی

کون تھا تو کہ پھر نہ دیکھا تجھے
مٹ گیا خواب آنکھ ملتے ہی

خوف آتا ہے اپنے ہی گھر سے
ماہِ شب تاب کے نکلتے ہی

تو بھی جیسے بدل سا جاتا ہے
عکسِ دیوار کے بدلتے ہی

خون سا لگ گیا ہے ہاتھوں میں
چڑھ گیا زہر گل مسلتے ہی

منیر نیازی پاکستان کے ممتاز شاعر تھے۔ انہوں نے زیادہ تر اردو اور پنجابی زبانوں میں شاعری کی، اور اخبارات، رسائل اور ریڈیو کے لیے بھی لکھا۔ 1960ء میں انہوں…