کاپی ہو گیا ✓
غزل

جب اس کی تصویر بنایا کرتا تھا

از: تہذیب حافی

145 بار دیکھا گیا
شیئر کریں

جب اس کی تصویر بنایا کرتا تھا
کمرہ رنگوں سے بھر جایا کرتا تھا

پیڑ مجھے حسرت سے دیکھا کرتے تھے
میں جنگل میں پانی لایا کرتا تھا

تھک جاتا تھا بادل سایہ کرتے کرتے
اور پھر میں بادل پہ سایہ کرتا تھا

بیٹھا رہتا تھا ساحل پہ سارا دن
دریا مجھ سے جان چھڑایا کرتا تھا

بنتِ صحرا روٹھا کرتی تھی مجھ سے
میں صحرا سے ریت چرایا کرتا تھا

تہذیب حافی پاکستان کے نوجوان اور معروف شاعر ہیں۔ ان کی پیدائش 5 دسمبر 1989ء کو ریٹڑہ، تحصیل تونسہ شریف، ضلع ڈیرہ غازی خان میں ہوئی۔ انہوں نے مہران یونیورسٹی…