کاپی ہو گیا ✓
غزل

تیرے تصورات سے آگے نہیں گیا

از: عبداللہ زریم

256 بار دیکھا گیا
شیئر کریں

تیرے تصورات سے آگے نہیں گیا
یہ دل توہمات سے آگے نہیں گیا

جو بیچ راہ چھوڑ گیا، شکر ہے وہ شخص
میری توقعات سے آگے نہیں گیا

شاید اسے پسند تھیں جھوٹی نمائشیں
لیکن میں دل کی بات سے آگے نہیں گیا

جذباتِ دل کو وہ بھی نہ کچھ ڈھنگ دے سکا
میں بھی تکلفات سے آگے نہیں گیا

تحفہ بھی اس کے واسطے کنگن لیا، "زریمؔ"
واللہ! میں اس کے ہاتھ سے آگے نہیں گیا

عبداللہ زریم
عبداللہ زریم
پروفائل دیکھیں →

عبداللہ زریم ایک ابھرتے ہوئے اور بے حد مقبول نوجوان پاکستانی شاعر ہیں، جن کا تعلق بھکر، پنجاب سے ہے۔ ان کی پیدائش 1999ء میں ہوئی۔ وہ اپنی سادہ، دل…