کاپی ہو گیا ✓
غزل

ویسے ہی خیال آ گیا ہے

از: آدا جعفری

41 بار دیکھا گیا
شیئر کریں

ویسے ہی خیال آ گیا ہے یا دل میں ملال آ گیا ہے

آنسو جو رکا وہ کشت جاں میں بارش کی مثال آ گیا ہے

غم کو نہ زیاں کہو کہ دل میں اک صاحب حال آ گیا ہے

جگنو ہی سہی فصیل شب میں آئینہ خصال آ گیا ہے

آ دیکھ کہ میرے آنسوؤں میں یہ کس کا جمال آ گیا ہے

مدت ہوئی کچھ نہ دیکھنے کا آنکھوں کو کمال آ گیا ہے

میں کتنے حصار توڑ آئی جینا تھا محال آ گیا ہے

آدا جعفری، جنہیں اکثر آدا جعفری کے نام سے لکھا جاتا ہے، ایک پاکستانی شاعرہ تھیں جنہیں اردو شاعری میں پہلی بڑی خواتین شاعر کے طور پر جانا جاتا ہے…