کاپی ہو گیا ✓
غزل

غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیں

از: منیر نیازی

105 بار دیکھا گیا
شیئر کریں

غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیں
تو نے مجھ کو کھو دیا، میں نے تجھے کھویا نہیں

نیند کا ہلکا گلابی سا خمار آنکھوں میں تھا
یوں لگا جیسے وہ شب کو دیر تک سویا نہیں

ہر طرف دیوار و در اور ان میں آنکھوں کے ہجوم
کہہ سکے جو دل کی حالت، وہ لبِ گویا نہیں

جرم آدم نے کیا اور نسلِ آدم کو سزا
کاٹتا ہوں زندگی بھر، میں نے جو بویا نہیں

جانتا ہوں ایک ایسے شخص کو میں بھی منیرؔ
غم سے پتھر ہو گیا، لیکن کبھی رویا نہیں

منیر نیازی پاکستان کے ممتاز شاعر تھے۔ انہوں نے زیادہ تر اردو اور پنجابی زبانوں میں شاعری کی، اور اخبارات، رسائل اور ریڈیو کے لیے بھی لکھا۔ 1960ء میں انہوں…