کاپی ہو گیا ✓
غزل

آپ کی یاد آتی رہی رات بھر

از: مخدوم محی الدین

38 بار دیکھا گیا
شیئر کریں

آپ کی یاد آتی رہی رات بھر
چشمِ نم مسکراتی رہی رات بھر

رات بھر درد کی شمع جلتی رہی
غم کی لو تھرتھراتی رہی رات بھر

بانسری کی سریلی سہانی صدا
یاد بن بن کے آتی رہی رات بھر

یاد کے چاند دل میں اترتے رہے
چاندنی جگمگاتی رہی رات بھر

کوئی دیوانہ گلیوں میں پھرتا رہا
کوئی آواز آتی رہی رات بھر

مخدوم محی الدین
مخدوم محی الدین
پروفائل دیکھیں →

مخدوم محی الدین (1908–1969): حیدرآباد میں ابو سید محمد مخدوم کے نام سے پیدا ہونے والے مخدوم محی الدین ایک اردو شاعر اور مارکسی سیاسی کارکن تھے، جو اپنی انقلابی…