تھا حکم یہ یزید کا پانی بشر پئیں گھوڑے پئیں' سوار پئیں' اور شتر پئیں جو تشنہ لب جہاں کے ہیں وہ بے خطر پئیں یاں تک کہ سب چرند و پرند آن کر پئیں کافر بھی گر پیئیں تو نہ منع کیجیو پر فاطمہ کے لال کو پانی نہ دیجیو